سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی، مزید 33 صنعتوں کو کام کی اجازت

کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے مزید 33 صنعتوں کو کام کی اجازت دے دی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیکٹریز ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کی پابند ہوں گی۔ خلاف ورزی پر کارخانے یا فیکٹری کو سیل کردیا جائے گا۔

 

 برآمدی آرڈرز پورے کرنے کی استدعا کام کر گئی، سندھ حکومت نے تاجروں کی درخواست قبول کرتے ہوئے مزید 33 صنعتوں کا کام کرنے کی اجازت دے دی۔ محکمہ داخلہ نے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، انجینئرنگ اور دیگر صنعتیں شامل ہیں۔ ان... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

جنیوا: 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا ویڈیو لنک پر خطاب

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ہویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب، پاکستان کی کرونا سے متعلق کوششوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وبا کے دنوں میں پہلی بار آن لائن کارروائی کو بھی سراہا۔

 

ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کاروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا پر بڑی حد تک قابو پایا گیا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

'شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور، چینی اسکینڈل کا فیصلہ ضرور ہو گا'

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ نہ دینے والی وزارتوں کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں میڈیاکے واجبات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے عیدسے قبل میڈیاواجبات اداکرنے کی ہدایات کی۔

 

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے انتظامات نجی شعبے کے حوالے کرنے پربات ہوئی۔ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

وکٹ کیپر ٹیم کا سب سے اہم رکن ہوتا ہے، سرفراز، رضوان اور روحیل اعصابی طور پر مضبوط ہیں، راشد لطیف

لاہور (پبلک نیوز) سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر کسی بھی ٹیم کا سب سے اہم رکن ہوتا، انہوں  نے کہا کہ وکٹ کیپر کا ایک اچھا کیچ اور رن آؤٹ ٹیم کو فتح دلاتا۔

 

سابق کرکٹرز کے موجودہ کرکٹرز کو آن لائن سیشنز کے ذریعے ٹپس دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ وکٹ کیپرز کے لیے منعقدہ سیشن میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر کسی بھی ٹیم کا سب سے اہم رکن ہوتا، انہوں  نے کہا کہ وکٹ کیپر کا ایک اچھا کیچ اور ر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  8 ماه پہلے

تیل کی قیمتوں کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 1076 پوائنٹس کی مندی، 150 ارب کا نقصان

 

کراچی (پبلک نیوز) رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1076 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے بعد بین الاقوامی سطح پر غیر یقینی کی صورتحال چھائی ہوئی ہے جس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں پیسے لگانے سے ہاتھ روکا ہوا ہے۔

 

کاروباری... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  9 ماه پہلے