مشہور زمانہ جیمز بانڈ سیریز کے حوالے سے دلچسپ راز سامنے آ گیا

لاس اینجلس (پبلک نیوز) مشہور زمانہ جیمز بانڈ سیریز کے حوالے سے دلچسپ راز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ جیمز بانڈ کے شائقین جان کر حیران ہو جائیں گے۔

کیونکہ ہالی وڈ فلم سیریز جمیز بانڈ کی 25 ویں فلم میں بہت کچھ ایسا ہونے جا رہا ہے جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہے۔

25 ویں فلم میں ڈینیل کریگ 5 ویں بار ایک طرف جاسوس کا کردار ادا کریں گے جبکہ دوسری جانب اس فلم کے لیے ہدایات کار کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کاری کے لیے ڈینی بوئلے کا نام فائنل ہو گیا ہے۔

نئی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

پارلیمنٹ ہاؤس کا فرش صاف کرنیوالے وزیر اعظم سے ملیے

ایمسٹرڈیم (پبلک نیوز) کام انسان کا کرم ہوتا ہے۔ بلاشبہ دنیا میں آج تک وہی انسان کامیاب ہوئے ہیں جنھوں نے اس کرم کو اپنایا۔ جبکہ بعض لوگوں کی ناکامی کا باعث بھی یہی چیز دیکھی گئی ہے۔

کام کرنا کوئی شرم والی بات نہیں ہے۔ اگر شرم والی بات ہوتی تو نیدر لینڈ کے وزیر اپنے ہاتھوں سے اس وقت فرش نہ صاف کرتے جب ان کے ہاتھ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کافی گر گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جب ان کے ہاتھ سے فرش پر کافی گری تو انھوں نے بجائے کسی سویپر کو بلانے یا کسی دوسرے کا انتظار کرنے ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

اب پاکستان میں ائیر کنڈیشنڈ ہیلمٹ ملیں گے

پبلک نیوز: پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں گرمی بہت زیادہ پڑتی ہے جوکہ موٹرسائیکل سواروں کے لئے باہر نکلتے ہوئے مشکلات کا سبب بھی بنتی ہے،لیکن اس کا دلچسپ اور آسان حل نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کو روزمرہ زندگی میں باہر جاتے ہوئے دشواری ہوتی ہے۔ اگر آپ نوکری کرتے ہیں۔یونیورسٹی یا کالج... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

جب ایک گائے کو سزائے موت سنائی گئی

صوفیہ (پبلک نیوز) انسانوں کو تو سزائے موت آپ نے سنی ہی ہو گی لیکن بلغاریہ میں ایک گائے کو موت کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلغاریہ کی سرحد پار کرتے ہوئے ایک گائے غلطی سے ملک سربیا میں چلی گئی۔ جہاں پر دیہات کے لوگوں نے گائے کو پکڑ لیا اور اس کے ناز نکھرے اٹھانا شروع کر دیئے۔

گائے کے مالک نے بھاگ دوڑ کی اور سرحد پر پیٹرولنگ کرنے والے اہلکاروں سے درخواست کی۔ جنھوں نےمالک کی درخواست پر گائے واپس دلوا دی۔ ج... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

زعیم قادری  کی ن لیگ سے بغاوت،این اے 133 سے آزادانہ الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنما زعیم قادری نے این اے 133 سے آزادانہ حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازشریف میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کر سکتا، حمزہ شہبازسن لو! لاہور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر زعیم حسین قادری نے پارٹی سے بغاوت کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بڑے بھائی ہے، جان تودے سکتا ہوں عزت نہیں دے سکتا۔ میں تمہارے بوٹ پالش ن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے