سپریم کو رٹ نے یوٹیوب بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی امین  نے یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

 

سپریم کورٹ نے یوٹیوب پرقابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔۔ سپریم کورٹ میں شوکت علی کی ضمانت کے مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو آزادی اظہار رائے سے کوئی مسئلہ نہیں۔جسٹس قاضی امین نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے دیکھا ہے کہ یوٹیوب پر کیا ہورہا ہے ،یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ہمارے خاندانوں کو بھی بخشا نہیں جاتا ۔

 

ان کا کہنا تھا ججز کو شرمندہ کیا جاتا ہے اور نجی زندگی کا حق بھی ہمیں آئین دیتا ہے اور کوئی یوٹیوب پر چاچا تو کوئی ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے، جسٹس قاضی امین نے  ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوج، عدلیہ اور حکومت کے خلاف لوگوں کو اکسایا جاتا ہے۔ہم عوام کے پیسے سے تنخواہ لیتے ہیں۔

 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہم نے فیصلہ دیا اور وہ یوٹیوب پر شروع ہوگیا۔ ہم انفرادی مواد کو ہٹا نہیں سکتے۔، پی ٹی اے حکام نے ایسے جرم کے مرتکب کتنے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوئی اور صرف رپورٹ کرسکتے ہیں۔  کئی ممالک میں سوشل میڈیا کو مقامی قوانین کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے۔

 

اس موقع پر جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ  کئی ممالک میں یوٹیوب بند ہے، اسے لوگ امریکہ اور یورپی یونین کے خلاف مواد یوٹیوب پر ڈال کر دکھائیں۔


عدالت نے وزارت خارجہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا


  

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں