بارش کی رم جھم، ملکہ کوہسار مری، مالم جبہ، استو رمیں برف کی چاندی

پبلک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں سیاہ بادلوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہوائیں، بارش کی رم جھم، ملکہ کوہسار مری، مالم جبہ، استو رمیں برف کی چاندی بکھر گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی موسم بھیگا اور سرد رہے گا۔

 

ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے، کہیں بوندا باندی تو کہیں بارش موسلادھار، بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں سیاہ بادل چھائے رہے،لاہورمیں سورج کی منہ دکھائی۔


اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت کے بعض مقامات پر رم جھم اوربرف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ رات کو بالائی سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اگر ہم بات کریں جمعرات کے موسم تو محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں43، منڈی بہاﺅالدین میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ، مری اوراستور میں برف کی چادر تن گئی۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں