دنیا کی آبادی 2050 میں کتنی ہوگی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

پبلک نیوز: اقوام متحدہ نے عالمی آبادی پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 2050 تک دنیا کی آبادی 7۔9 ارب ہو جائے گی۔ پاکستان اور بھارت سمیت ترقی پذیرممالک میں آبادی کی رفتاربڑھ رہی ہے۔

 

ورلڈ پاپولیشن رپورٹ کے مطابق 2050 تک دنیا کی آبادی 7۔9 ارب ہو جائے گی۔ اگلے آٹھ عشروں میں آبادی کی رفتارمیں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ صحارا کی افریقی آبادی میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان، بھارت، مصر اور امریکا سمیت نو ممالک دنیا میں آبادی میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں۔ آئندہ چند سالوں میں بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

 

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2050 تک انسانوں کی اوسط متوقع عمر اضافہ کے بعد 77 سال ہو جائے گی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں