خاتون حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے کمیٹی روم تک رسائی

اسلام آباد (پبلک نیوز) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے وزارت خارجہ کے آفس میں داخل ہونے کا معاملہ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ وزارت خارجہ کے آفس میں کیسے اور کس کی اجازت سے داخل ہوئیں؟ حریم شاہ کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟ حریم شاہ کو وزارت خارجہ کمیٹی روم کا دورہ بھی کرایا گیا، ٹک ٹاک  ویڈیو کافی دن پہلے بنائی گئی، بعد میں وائرل ہوئی۔

 

ذرائع وزارت خارجہ آفس کے مطابق حریم شاہ وزیراعظم آفس کی ایک اہم شخصیت کی اجازت سے اندر داخل ہوئیں، اینٹلی جنس ادارے نے وزیراعظم عمران خان کو اس شخصیت بارے رپورٹ دے دی، وزیراعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اجازت دلوانے والے شخص کو بلا کر جھاڑ پلائی اور ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں