حتساب عدالت نے شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم عائد کردی

رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی ،جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جج صاحب! یہ ہم پر جھوٹا کیس ہے میں نے دس سال دل سے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کی ہے،شہباز شریف کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے 12 سال میں نے نہ تنخواہ لی نا پٹرول کے پیسے لئے بلکہ میں پاکستان میں عربوں روپے کی سرمایہ کاری لایا ہوں،پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں سرکاری پیسوں سے نالہ تعمیر کروائوں۔اس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کو گواہوں کے ساتھ آنے کا حکم دے دیا۔۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں