حکومت بتائےعید پر کاروبار کرنے کے لئے کتنا بھتہ دینا پڑے گا،آل پاکستان انجمن تاجران

آل پکستان انجمن تاجران کا کہنا ہیں عید تک دکانیں کھولنے کی اجازت دے۔عید سے سات روز قبل دکانیں بند کرنے کی تجویز قابل عمل نہیں ہیں۔ کیا حکومت کاروبار بند کروا کے پولیس اور انتظامیہ کی دیہاڑیاں لگوانا چاہتی ھے؟اور حکومت بتائے عید پرکاروبار کرنے کے لئے کتنا بھتہ دینا ھوگا۔

 

عید کے ایام میں کاروبار کے اوقات اور دن بڑھا کا رش بڑھ جائے گا تو تاجر شٹر ڈاؤن کر کے گاہکوں کو اندر بٹھانا شروع کردیں گے اس عمل سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا ۔ پھردکانیں بند کروانا بے مقصد ھوجائے گا ۔اور حکومت کی غلط حکمت عملی کرونا کو پھیلانے کا سبب بن جائے گی۔

حکومت کا کام شوشے چھوڑنا نہیں ، مسائل حل کرنا ھونا چاھئے۔ حکومت خود ہی روزگار کی دشمن بن جائے تو باقی کیا رہ جاتا ھے۔ تاریخ کی بدترین اور بدعنوان ترین حکومت سے پالا پڑا ھے۔ حکومت کی ہر پالیسی میں تاجر دشمنی نظر آتی ھے۔ تاجر حکومت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کی تیاری کریں۔
یہ ھکمران لاتوں کے بھوت ہیں ، باتوں سے نہیں مانیں گے۔ نعیم میر۔
تاجروں کو حکومت کے خلاف متحد ھونا ھوگا۔ عید کے بعد ملک گیر تاجر کنونشن بلایا جائے گا۔ نعیم میر وسیع تر مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں