پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب کیلئے جوڑ توڑ جاری

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخابی معرکہ15نومبر کو ہو گا، حکمران جماعت اور اپوزیشن کا جوڑ توڑ جاری۔ مسلم لیگ ن اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

 

پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر انتخاب کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے، مسلم لیگ ن کی سینٹ کی خواتین نشست پر سائرہ تارڑاور سعود عزیز امیدوار ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی امیدوار ہیں۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم ن اور تحریک انصاف کے وفود نے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، مگر پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

 

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے گٹھ جوڑ پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیرتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپانے میں لگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار بڑے مارجن سے الیکشن جیتیں گے۔ زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اتحاد کے باوجود پاکستان تحریک انصاف سینیٹ کا انتخاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں