پہلی بار ورلڈ اکنامک فورم کی سرپرستی پاکستان کے وزیراعظم کریں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے لیے عالمی سطح پر شاندار اعزاز، پہلی بار ورلنڈ اکنامک فورم کی سربراہی پاکستانی وزیراعظم کریں گے، وزیراعظم عمران خان کل ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کی صدارت کریں گے، ورلڈ اکنامک فورم کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا اہم ترین ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا۔ پہلی بار ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی سرپرستی کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کو سونپی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت اور خطاب کریں گے۔ عمران خان بتائیں گے کہ کرونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی مشکل وقت میں پاکستان کیا اقدامات اٹھا رہا ہے۔ دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 

وزیراعظم لاک ڈاؤن کے بعد تعمیراتی صنعت کو ریلیف، کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور ایم ڈی این اے کی خدمات پر بات کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں بتائیں گے کہ کمزور معاشی حالات میں بھی کروڑوں پاکستانیوں کو امداد کیسے پہنچائی گئی۔

 

علاوہ ازیں عمران خان ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کے منصوبے پر بھی بات کریں گے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں