ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں سونا ڈکلیئر کرنے کی شق شامل نہیں: ممبر ایف بی آر

         

اسلام آباد (پبلک نیوز) ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں سونا ظاہر کرنے کی شق نہیں، ممبر ایف بی آر کا حیرت انگیز انکشاف، بے نامی سونا رکھنے والوں کے لیے پریشانی بڑھ گئی۔

 

ممبر ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کا کہنا ہے کہ لاہور کے ایک دکاندار کےپاس ڈھائی من سونا ہے۔ متعلقہ شخص ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ڈھائی من سونا ڈکلیئر کرنا چاہتا ہے۔

 

ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے ایمنسٹی اسکیم میں اتنے بڑے سقم کے حوالے سے کہا کہ متعلقہ شہری نےسونا ڈکلیئر کرنے کے لیے کل فون کیا تھا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت سونا ڈکلیر کرنے کی شق ہی شامل نہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں