مریم نواز پارٹی عہدے کے لیے اہل قرار

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز  کو پارٹی عہدے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ تحریک انصاف کی مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ہے۔ مریم نواز کے وکیل نے فیصلے کوعدالتی فتح قرار دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل قرار دے دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

 

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ مریم نواز سیاسی جماعت کا عہدہ رکھ سکتی ہیں، تاہم پارٹی کی قائم مقام صدر نہیں بن سکتیں۔ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے فیصلے کوعدالتی فتح قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہماری فتح ہے۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں