سرفراز احمد کا کام کپتانی اور وکٹ کیپنگ کرنا ہے: کوچ مکی آرتھر

لاہور (کرار ہمایوں) ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کی ذمہ داری کپتانی اور وکٹ کیپنگ کرنا قراردے دی۔ سرفراز احمد کی بیٹنگ پرکام کررہے ہیں جبکہ کپتان بنانے کے لیے چیئرمین نے انضمام الحق اور مجھے اعتماد میں لیا، ورلڈکپ کے بعد کوچنگ مستقبل کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے دورے سے واپسی پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں، سیریزکی غلطیوں سے سبق سیکھاہے، بابر اعظم اور امام الحق نے اچھا پرفارم کیا۔ سرفراز احمد نے معافی مانگ لی اسے کیے کی سزا مل گئی، سرفراز احمد کا کام کپتانی اور وکٹ کیپنگ کرنا ہے۔

ڈریسنگ روم میں بعض اوقات غصے پر قابو نہیں رکھ پاتا، ڈریسنگ روم کی باتیں باہر آنے پر افسوس ہوا محمد عامر سے متعلق سوال پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عامر کے ریکارڈ کو نہ دیکھا جائے، پریشرکی صورت میں اچھا پرفارم کرتا ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کے ڈومیسٹک سٹرکچر کو مضبوط کرنے اور کھلاڑیوں کے متبادل تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس کھلاڑیوں کا بڑا پول موجود ہے جو ہمارے پاس نہیںاس لیے ڈومیسٹک سٹرکچر کو مظبوط کرتے ہوے باولنگ اٹیک کو بھی بہتر کرنے پر توجہ ہے۔

احمد علی کیف  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں