ہالووین کی تیاریاں عروج پر، اسٹورز پر ڈراؤنے ملبوسات کی بھرمار

پبلک نیوز: لندن میں ہللووین کی تیاریاں عروج پر ہیں، موقعے کی مناسبت سے اسٹورز پر جیولری اسیریز کی بھی بھرمار ہے۔ جگمگاتی کھوپڑی اور ڈھانچوں کے ہار، مکڑیوں اور زہریلے سیب سے سجی انگوٹھیاں حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

 

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہالووین فیسٹیول اکتیس اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ بہت سے علماء کرام کے مطابق، مغربی عیسائیوں کے 'ہاروسٹ فیسٹیول' اور 'فیسٹیول آف دی ڈیڈ' نے ہالووین پر اثر اپنا اثر چھوڑا ہے۔ دوسروں کا خیال ہے کہ اس کی جڑیں عیسائیتً اور سیمہین سے ملتی ہیں۔

 

اس تہوار میں عام طور پر 'ٹرک آر ٹریٹنگ' کرنا، پمپکن کو تراشنا، کاسٹیوم پارٹیز میں جانا، ڈراؤنی کہانیاں سنانا اور ڈراؤنی فلمیں دیکھنا جیسی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں