گھر ہے یا سونے کی کان، چینی سابق میئر کے گھر سے 13.5 ٹن سونا برآمد

 

پبلک نیوز: چین میں سابق میئر کے گھر سے بیش بہا خزانہ برآمد ہوا ہے۔ خفیہ تہہ خانے سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 268 ارب یوآن ملے ہیں۔ کرپشن ثابت ہوئی تو سزائے موت ہوسکتی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لانگو رئیسانی اور قائم خانی کے بعد چینی سابق میئر کے گھر سے بیس بہا خزانہ پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن اہلکاروں نے سابق میئر وانگ ہو کے گھر چھاپہ مارا تو خفیہ تہہ خانے سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 268 ارب روپے مالیت کے یو آن برآمد ہوئے۔

 

واضح رہے ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

بیوی میکے سے واپس دلا دو، شوہر سپریم کورٹ پہنچ گیا

 

پبلک نیوز: بکھر کا رہائشی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے کہ بیوی میکے سے واپس دلا دو۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں میں ایسے معاملات حل نہیں ہوتے، بیوی کو خرچہ دے کر اپنی طرف مائل کریں۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیوی کو میکے سے گھر لانے سے متعلق شوہر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مؤکل نے بیوی کو طلاق نہیں دی لیکن وہ شوہر کے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

گھبرانا نہیں، مینڈک کے استعمال کی افواہیں جھوٹی

 

لاہور (پبلک نیوز) سوشل میڈیا پر کھانوں میں مینڈک کے استعمال کی افواہیں جھوٹی نکلیں ہیں۔ مردہ مینڈک پکوانوں کے لیے لاہور سمگل نہیں کیے جا رہے تھے بلکہ انھیں میڈیکل طلبہ کے تجربے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کھانوں میں مینڈک کے استعمال کی افواہیں جھوٹی نکلیں۔ پولیس کی تفتیشی رپورٹ، کالج کا ڈیمانڈ لیٹر اور فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ پبلک نیوز نے حاصل کر لیا۔ مینڈک سپلائی کرنے والے ملزم مظہر مسیح نے پولیس کو بیان... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

وسائل کی کمی، جنازے کو تھرموکول کے تختے پر نہر کراس کروائی گئی

 

پبلک نیوز: سجاول میں نہر پر پل نہ ہونے کے باعث جنازے کو تھرموکول کے تختے پر لے جایا گیا ہے۔ 4 سالہ بچی کی میت کو دفنانے کے لیے تختے پر میت رکھ کر کراس کی گئی۔ رہائشی جنازہ دفنانے یا بیمار وں کو لے جانے کے لیے تھرموکول کا تختہ استعمال کرتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے علاقے سجاول میں نہر پر پل نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین جنازے کو تھرموکول کے تختے پر لے جانے پر مجبور ہو گئے۔ 4 سالہ بچی کی میت کو دفنانے کے لیے تختے پر میت رکھ کر کراس کی گئی۔... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

جرمنی میں کدوﺅں کا دلچسپ مقابلہ

 

پبلک نیوز: جرمنی میں کدوؤں کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ہزاروں کدوؤں سے سجائی گئی اشیاء نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ برگ پیلس گارڈن ہزاروں پمپکنز سے بنائے شاہکاروں سے سج گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں کدوﺅں کے سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا۔ اس فیسٹیول کا اہتمام ہر سال جرمنی کے شہر لڈ وِسبرگ، بڈن ورسٹمبرگ میں کیا جاتا ہے جو کہ اسٹٹ گارٹ سے صرف 17 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

 

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے