شمالی کوریا کے کِم جونگ عُرف 'راکٹ مین' کا نیا اوتار

 

سفید گھوڑے پر سوار، شمالی کوریا کے رہنما عُرف راکٹ مین کا نیا اوتار۔ کِم جونگ اَن اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر برف پوش پہاڑوں میں گُھڑ سواری کا مزہ لینے پہنچ گئے۔

 

کِم جونگ اَن سنوئی ایڈونچر کے لیے شمالی کوریا اور چین کے درمیان سرحد پر واقع پیکٹو پہاڑ پر گُھڑ سواری کے لیے پہنچے۔ سرد موسم میں رہنما شمالی کوریا نے کوٹ اور گلوز پہن رکھے تھے۔

 

زیادہ تر سنجیدہ رہنے والے کِم سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  9 گھنٹے پہلے

فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر 3 سائنسدانوں کے نام

 

پبلک نیوز: فزکس کا نوبل انعام تين سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر جیت لیا ہے۔ سوئیڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے جیمز پیبلز، ڈاکٹر مائیکل میئر اور دیدیئر کیلوز کو نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔

 

سانئنسدانوں کو نوبیل انعام کائناتی ارتقا اور اس میں اپنے مقام کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل بنانے پر دیا گیا۔

 

نوبل انعام برائے طبیعیات میں جیمسز پیبلز کو نصف حصے کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ بقیہ نصف حصہ ڈاکٹر مائیکل میئر اور دیدیئر کیلوز... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

گھر ہے یا سونے کی کان، چینی سابق میئر کے گھر سے 13.5 ٹن سونا برآمد

 

پبلک نیوز: چین میں سابق میئر کے گھر سے بیش بہا خزانہ برآمد ہوا ہے۔ خفیہ تہہ خانے سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 268 ارب یوآن ملے ہیں۔ کرپشن ثابت ہوئی تو سزائے موت ہوسکتی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لانگو رئیسانی اور قائم خانی کے بعد چینی سابق میئر کے گھر سے بیس بہا خزانہ پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن اہلکاروں نے سابق میئر وانگ ہو کے گھر چھاپہ مارا تو خفیہ تہہ خانے سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 268 ارب روپے مالیت کے یو آن برآمد ہوئے۔

 

واضح رہے ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

بیوی میکے سے واپس دلا دو، شوہر سپریم کورٹ پہنچ گیا

 

پبلک نیوز: بکھر کا رہائشی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے کہ بیوی میکے سے واپس دلا دو۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں میں ایسے معاملات حل نہیں ہوتے، بیوی کو خرچہ دے کر اپنی طرف مائل کریں۔

 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیوی کو میکے سے گھر لانے سے متعلق شوہر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مؤکل نے بیوی کو طلاق نہیں دی لیکن وہ شوہر کے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

گھبرانا نہیں، مینڈک کے استعمال کی افواہیں جھوٹی

 

لاہور (پبلک نیوز) سوشل میڈیا پر کھانوں میں مینڈک کے استعمال کی افواہیں جھوٹی نکلیں ہیں۔ مردہ مینڈک پکوانوں کے لیے لاہور سمگل نہیں کیے جا رہے تھے بلکہ انھیں میڈیکل طلبہ کے تجربے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کھانوں میں مینڈک کے استعمال کی افواہیں جھوٹی نکلیں۔ پولیس کی تفتیشی رپورٹ، کالج کا ڈیمانڈ لیٹر اور فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ پبلک نیوز نے حاصل کر لیا۔ مینڈک سپلائی کرنے والے ملزم مظہر مسیح نے پولیس کو بیان... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے