آئی ایم ایف کے پاس گئے تو یہ پہلی بار نہیں ہو گا، اسد عمر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرخزانہ اسد عمر کہتے ہیں اگر آئی ایم ایف کے پاس گئے تو یہ پہلی بار نہیں ہو گا۔ پاکستان 12دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر یہ سمجھا جا رہا ہے کہ آئی ایم کا پیسہ چین کا قرضہ اتارنے کے لیے تو یہ حقائق کے برعکس ہے۔ ہمارے زیادہ تر قرضے چین سے نہیں لیے گئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بدقسمتی سے این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ ماضی میں پارلیمنٹ میں نہیں اٹھایا گیا۔ سیکریٹری خزانہ ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

عالمی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتوں میں کمی، ایکسپورٹرز کو شدید نقصان کا سامنا

کراچی (پبلک نیوز) عالمی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں کھالوں کی قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم، ایکسپورٹرز کو شدید نقصان ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں کھالوں کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں کھالوں کی قیمتیں کم ہوگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم، ایکسپورٹرز  کو شدید نقصان ہو گیا۔ رواں سال ساڑھے 5ارب روپے کی کھالوں کا کاروبار ہوا۔ ایکسپورٹرز اس بار بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

پاکستان ٹینر ایسوسی ایشن سابق صدر گلزار فیروز کا کہنا ہے کہ &... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

پاکستان پر مجموعی قرضے ساڑھے 29 ہزار ارب، اسٹیٹ بینک نے تازہ تفصیلات جاری کر دیں

پبلک نیوز: اسٹیٹ بینک نے ملکی و غیرملکی قرضوں کی تازہ تفصیلات جاری کر دیں۔ پاکستان پر قرضوں کا مجموعی بوجھ ساڑھے 29 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 29 ہزار 675ارب روپے ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی قرضوں کا بوجھ 17 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ غیر ملکی قرضوں کا حجم ریکارڈ 11ہزارارب روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا قرض 732 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔ سرکاری اداروں کے قرضے 996 ارب 40 کروڑ روپے ہیں۔

دستاویزات... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ، روپے کی قدر میں بہتری،ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان جاری رہا۔ کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں بہتری آ گئی، ڈالر ایک بار پھر سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 13پیسے سستا ہوگیا۔ جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 123.92روپے سے کم ہو کر 123.80روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

عید الضحیٰ قریب مویشی منڈیوں میں گہماگہمی بڑھ گئی

لاہور (پبلک نیوز) عید الضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گہماگہمی بڑھتی جارہی ہے۔ لیکن خریدار اور بیوپاری مہنگائی سے پریشان نظر آتے ہیں۔

سنت ابرا ہیمی کی ادائیگی کے لیے ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ اچھے سے اچھا جانور قربان کرے۔ اس لیے کہیں کوئی خریدار بکروں کے دانت پرکھتا دکھائی دیتا ہے تو کسی کی توجہ جانور کے وزن اور خوبصورتی پر ہے۔ خریدار خوبصورت جانور دیکھ کر خوشی کا اظہار تو کرتے ہیں لیکن جب ان کی قیمتیں سنتے ہیں توساری خوشی کافور ہو جات... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے