پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاﺅ، 172 پوائنٹس کی کمی

 

پبلک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز زبردست اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتہ مندی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 31 ہزار 666 کی سطح پر بند ہوا۔ ڈالر میں معمولی کمی جبکہ سونا مزید 900 روپے مہنگا ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 172 پوائنٹس کی کمی سے 31 ہزار 666 کی سطح پر بند ہوئی- دن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

مہنگائی کا جن بے قابو، مجموعی طور پر 28 اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیا مالی سال، پہلا مہینہ، دوسرا عشرہ۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوسرے عشرے کے اختتام پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مہنگائی کا جن بے قابو، بے چاری عوام کی چیخیں نکل گئیں۔ کیا کھائیں، کیا پیئیں، ہر چیز کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔

 

نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی  کے دوسرے عشرے میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوسرے عشرے کے اختت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 125 پوائنٹس کا اضافہ

 

پبلک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 584 کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 600 روپے اضافے سے 83 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مثبت آغاز دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس میں 125 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ کاروبار کا اختتام 32 ہزار 584 پ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

اسٹیٹ بینک کی تمام کمرشل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت

 

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق  فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے بینکوں کو اجازت دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے بینکوں کو اجازت دی گئی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

حکومت نے اوگرا کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(راجہ عثمان) موجودہ حکومت نے پہلے سال میں اوگرا کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 9 لائسنسز جاری کئے گئے ہیں۔ 9 لائسنسز سے تیل و گیس کے شعبے میں ساڑھے چار ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔ اوگرا نے 6 کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔ اوگرا نے 20 ہزار بیرل یومیہ صلاحیت کی حامل آئل ریفائنری کا لائسنس جاری کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی سٹوریج مارکیٹنگ اور آپریشنز کے 23 لائسن... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  3 ماه پہلے