ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئی

 

کراچی (پبلک نیوز) بازار بند ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے بھی بڑھ گیا۔

 

ملک میں سونے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے اور سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ400 روپے ہوچکی ہے۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1726 ڈالر ہوچکی ہے۔

 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں صرافہ بازار بھی بند ہیں ت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

حکومتی کوششوں سے مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد تک کمی

 

پبلک نیوز: ملک میں رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی، فروری کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد سے کم ہو کر 10.2 فیصد تک آگئی تاہم گزشتہ سال کی نسبت اشیائے خور و نوش اب بھی مہنگی ہیں۔

 

ادارہ شماریات کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق فروری کی نسبت مارچ میں ٹماٹر 23 فیصد، دال چنا 5 فیصد، دال مسور 4 فیصد، پٹرول 7 فیصد، تازہ سبزیاں 8 فیصد، جبکہ گندم 7 فیصد سستی ہوئی۔

 

دوسری جانب گزشتہ سال مارچ کی نسبت آلو 105... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ماه پہلے

یکم فروری سے پیٹرول سستا ہونے کا امکان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) یکم فروری سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کردی گئی ہے ، حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے، سمری میں پیٹرول فی لیٹر6 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 47پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 10 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

رواں سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد رہے گی ، گورنر اسٹیٹ بینک

پبلک نیوز (کراچی) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔

 

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ملکی معیشت کو پیش نظر رکھتے ہوئے شرح سود کو 13.25 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاشی حالات اور افراط زر کی شرح کو دیکھتے ہوئے موجودہ شرح سود کو ٹھیک کہا جاسکتا ہے۔

 

رضا باقر نے کہا کہ جولائی سے اب تک مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، رواں سال ملک میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

2019 میں پاکستان میں کرپشن بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد (پبلک نیوز) بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2019میں پاکستان میں کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی اور 10 سال میں پہلی بار پاکستان کا اسکور بڑھنے کے بجائے کم ہوگیا۔

 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 2019 میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں مزید ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔

 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا س... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے