نیو یارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی

 

نیو یارک (پبلک نیوز) امریکا میں پھنسی ہوئی اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان سے خود کو وطن واپس لانے کی درخواست کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس وقت امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں شامل ہے جہاں صرف نیو یارک میں مہلک وباء نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، اس وقت صرف نیو یارک میں بیماری سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ امریکا بھر میں 40 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

اس دوران پاکستانی اداکارہ کا ویڈیو پیغام بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے کہ مجھے پاکستان واپس لایا جائے۔

 

ویڈیو پیغام میں میرا کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں